ہوائی فائرنگ سے ننھی بچی کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا واقعہ کا نوٹس

۹تمام دستیاب وسائل سے تحقیقات جاری ہیں۔ملزمان کا تعین کر کے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، مقدمہ درج

بدھ 17 ستمبر 2025 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) گجر پورہ کے علاقے میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ننھی عنائیہ چلی بسی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کر لی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چار مشتبہ افرادکو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ رواں ماہ 10 تاریخ کو چائنہ سکیم میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

کینٹ کی رہائشی ننھی بچی والدین کے ساتھ چائنہ سکیم آئی ہوئی تھی۔گلی میں کھیلتے ہوئے بچی اندھی گولی کا شکار ہو کر زخمی ہوئی جس کو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جو کہ جانبر نہ ہو سکی۔ہوائی فائرنگ کے جان لیوا شوق نے ننھی بچی کی جان لی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کااس موقع پر کہنا تھا کہ تمام دستیاب وسائل اور ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔ملزمان کا تعین کر کے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی