ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سے 44th ایم سی ایم سی کورس کے وفد کی ملاقات، ریجن پولیس کے مختلف شعبہ جات میں ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی گئی

بدھ 17 ستمبر 2025 21:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سے 44th ایم سی ایم سی کورس کے وفد کی ملاقات، ریجن پولیس کے مختلف شعبہ جات میں ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرفیصل آبادذیشان اصغر سے 44th مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد نے ملاقات کی۔آرپی او فیصل آباد نے سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر،ایس ایس پی آپریشنز فیصل آبادبشری جمیل ودیگر افسران کے ہمراہ زیرتربیت افسران کا خیرمقدم کیا آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے شرکاء وفد کوریجن پولیس کے مختلف شعبہ جات میں ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی۔

ریجن فیصل آباد میں پولیس کے تمام شعبہ جات کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کردیا گیا ہے۔انوسٹی گیشن شعبہ اور آپریشنز شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ورکنگ کی جدید پولیسنگ ماڈل پر منتقلی اور اور پولیس میں حالیہ ڈیجیٹل پولیسنگ اصلاحات بارے آگاہ کیا۔آرپی او فیصل آباد نے وفد کے شرکاء کوریجن فیصل آباد میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال، فارنر سیکورٹی،ائیر پورٹ سیکورٹی اور فیصل آباد ریجن میں اہم تنصیبات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

فارنز کی سکیورٹی کیلئے تمام تر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔انہوں نے وفد کو فیصل آباد کے اندر مختلف پولیس پراجیکٹ جس میں سیف سٹی،پولیس ویژن،خدمت مرکز،اینٹی حراسمنٹ سیل،تحفظ مرکز،جینڈر وائلنس یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔جس میں خواتین اور معاشرے کے بے سہارا افراد کے متعلق جرائم کا سد باب کیا جائے گا۔خواتین کو احساس تحفظ فراہم کرنے کیلئے وویمن سیفٹی ایپ،ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن کا قیام احسن اقدام ہے۔

پولیس ملازمین کی ویلیفئر،پولیس شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کے بارے آگاہ کیا۔ آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے وفد کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر محمد عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس میں جدت، عوام الناس کو پولیس کی جانب سے دی جانے والی سہولیات،کرائم کنٹرول کر نے کے بارہ میں تفصیلی بریفنگ دی۔آرپی او فیصل آباد نے فیصل آباد ریجن پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔