yاسلام آباد میں چین-پاکستان ایگریکلچر واٹر سیونگ ورکشاپ مکمل

ا* چین کی جدید آبپاشی ٹیکنالوجی پاکستان کے زرعی ماہرین کو منتقل

بدھ 17 ستمبر 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) اسلام آباد میں "چین-پاکستان انٹر نیشنل ٹریننگ ورکشاپ آن ماڈرن ایگریکلچر واٹر سیونگ ایریگیشن ٹیکنالوجی" کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اس 15 روزہ ورکشاپ کے دوران چین کی جدید ترین ٹیکنالوجیز، آلات کے استعمال کے طریقے، انتظامی تجربات اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل آبی بچت زرعی ترقی کے ماڈلز کو پاکستان کے مختلف زرعی محکموں، سائنسی تحقیقی اداروں اور جامعات سے تعلق رکھنے والے 23 ماہرین کے ساتھ شیئر کیا گیا۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق یہ ورکشاپ چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس کی میزبانی ڑنجیانگ تیان ای واٹر سیونگ ایریگیشن سسٹم کمپنی نے کی، جبکہ پی ایم اے ایس-ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی اور دیگر اداروں نے اس میں تعاون کیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ماڈرن ایگریکلچرواٹر سیونگ ایریگیشن کی تکنیک، سسٹم کی تنصیب، آپریشن اور انتظام، پانی و کھاد کی مربوط ٹیکنالوجی، اور اعلیٰ پیداواری فصلوں کی کاشت پر تفصیلی تربیت دی گئی۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس کے علاوہ، تیان ای واٹر سیونگ کے قائم کردہ "چین-پاکستان اعلیٰ کارکردگی کی حامل واٹر سیونگ ٹیکنالوجی لیبارٹری اور ڈیمونسٹریشن بیس" پر جدید واٹر سیونگ آلات کی عملی تربیت بھی کروائی گئی۔ تیان ای واٹر سیونگ نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں کل پانی کے وسائل کا 90 فیصد سے زیادہ زراعت میں استعمال ہوتا ہے۔

آبادی میں اضافے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کے پیش نظر، پاکستان کو اعلیٰ کارکردگی کی حامل آبی بچت زرعی نظام کو فروغ دے کر پیداوار میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں پانی کے وسائل کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ واضح رہے کہ تیانئے واٹر سیونگ 2004 سے پاکستان میں زرعی آبی بچت کے شعبے میں سائنسی و تکنیکی مظاہروں، تجرباتی تعاون، اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے کپاس، سبزیوں اور پھولوں کی کاشت میں نمایاں نتائج حاصل کر چکا ہی