ہری پور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کھلی کچہری کا انعقاد

بدھ 17 ستمبر 2025 21:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور حمیرا محمود نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول حسن پور تحصیل غازی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل اور شکایات براہ راست افسران کے سامنے پیش کئے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان شریک ہوئے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو عوام کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دئیے۔

حمیرا محمود نے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایسے اقدامات مسلسل جاری رہیں گے۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس،سب ڈویژنل کمپلیکس (ایس ڈی سی) اور سب رجسٹرار آفس غازی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ریونیو سٹاف سے ملاقات کی اور دفتری امور کا جائزہ لیتے ہوئے سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔