ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ضلع بھر کے ہیلتھ ورکرز کیلئے آگاہی ورکشاپ کاانعقاد

بدھ 17 ستمبر 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی ڈبلیو ایچ او کی جانب سے (AFP)پروگرام برائے پولیو کے تدارک سے متعلق ضلع بھر کے ہیلتھ ورکرز کیلئے آگاہی ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کی صدارت ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے کی۔ ورکشاپ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ سمیت تمام ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی ۔ ڈیزیز سرویلنس آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹرنوروز بلوچ اور کمیونیکیشن آفیسر ہمایوں لہڑی نے بذریعہ ملٹی میڈیاہیلتھ ورکرز کو ماں اور بچے کی صحت اور ویکسین سے متعلق بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :