فیصل آباد پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ کی ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

بدھ 17 ستمبر 2025 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ کی ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر انسپکٹر ثناء نذیر نے کارروائی کرکے اینٹی ریپ ایکٹ کی ملزمہ غلام بتول کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔حکام نے بتایا کہ غلام بتول نامی خاتون نے ریپ کی دفعات کے تحت تھانہ مدینہ ٹاؤن میں وسیم نامی شہری کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

انسپکٹر ثناءنذیر ایس ایس آئی او یو سرکل پیپلز کالونی نے مقدمہ کی تفتیش ملتے ہی فوری ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا۔ وکٹم کو جب بیان کے سلسلہ میں کورٹ میں پیش کیا گیا تو غلام بتول نے ایف آئی آر کے برعکس تردیدی بیان دیا کہ ملزم وسیم کو رہا کر دیا جائے اور میڈیکل ڈی این اے سے بھی انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے تحقیق اور پتہ جوئی کی تو واضع ہوا کہ خاتون الزام علیہ فریق سے دو لاکھ کی رقم وصول کر چکی ہے۔

شہری کے حق میں بیان دینے کے عوض مزید پچاس ہزار کی رقم وصول کی ہے۔انسپکٹر ثناءنذیر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ غلام بتول کو گرفتار کرلیا۔ملزمہ کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے۔جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں ملوث افراد کےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔