نثارخٹک ،ناظم الدین ،ظہورتنولی و دیگرکی ممبر صوبائی اسمبلی یوسف بلوچ سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 17 ستمبر 2025 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)ممبر صوبائی اسمبلی یوسف بلوچ سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے نثارخٹک ،ناظم الدین ،ظہورتنولی،اسرارخان بونیری،عاصم بلوچ ،آغاجاوید خان،میرولی خان،سردارعبدالوحید خان،جاویدخان،شازیہ مغل،رانی بیگم ،سلمی بلوچ ،ثمینہ ،رخشندہ ،علم النسا ایڈووکیٹ کے علاوہ لیاری بحالی تحریک کی چیئرپرسن فائزہ بلوچ نے اللہ تعالی سے دعامغفرت کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام اورمرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائیں ۔