کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی کی زیر صدارت اجلاس، 3ہسپتالوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

بدھ 17 ستمبر 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب سوشل سکیورٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سوشل سکیورٹی ہسپتال جڑانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ ہسپتالوں کے ایم ایس نے آن لائن شرکت کرتے ہوئے بریفنگ دی۔اجلاس میں وائس کمشنر توقیر الیاس چمہ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر حمیرا بزدار اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے جڑانوالہ ہسپتال گیٹ کی شفٹنگ کے عمل کو تیز کرنے، ڈی جیخان ایم این سی ایچ ہسپتال میں ایم اوز اور کنسلٹنٹس کی کارکردگی بہتر بنانے اور مظفرگڑھ ہسپتال میں طبی آلات کے معائنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر مظفرگڑھ ہسپتال کی پرفارمنس آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے ڈائریکٹر سی آئی ٹی کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ڈائریکٹر ورکس کو مرمتی و مینٹیننس کے کام تیز کرنے کے احکامات دئیے گئے۔ کمشنر نے کہا کہ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور ہسپتالوں میں جدید طبی آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :