بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کاسالانہ امتحانات کیلئے فارم اور فیس جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

بدھ 17 ستمبر 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (HSSC) سالانہ دوم امتحانات 2025 کے لیے فارم اور فیس جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔امتحانات کا آغاز 11 نومبر 2025 سے ہوگا۔امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخیں درج ذیل ہیں:بغیر لیٹ فیس کے 15 ستمبر 2025 سے 14 اکتوبر 2025 تک فیس جمع ہوگی۔

لیٹ فیس 500 روپے کے ساتھ 15 اکتوبر 2025 سے 24 اکتوبر 2025 تک جمع کی جاسکے گی جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 25 اکتوبر 2025 سے 31 اکتوبر 2025 تک فیس جمع ہوگی۔نیز31 اکتوبر 2025 کے بعد کوئی فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح امتحانی فیس برائے حصہ اول و دوم پری میڈیکل، پری انجینئرنگ و آئی کام 3400 روپے رکھی گئی ہے جبکہ ہیومینٹیرین گروپ کی فیس 3200 روپے ہوگی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ ایک مضمون ایڈیشنل میتھ/ایڈیشنل بائیولوجی کی فیس 1700 روپے ہے۔

ایک مضمون سائنس گروپ کی فیس 1700 روپے رکھی گئی ہے اور ایک مضمون ہیومینٹیرین گروپ کی فیس 1600 روپے ہے۔ جبکہ رجسٹریشن فیس 1500 روپے رکھی گئی ہے۔یاد رہے وہ طلبہ و طالبات جنہوں نے سال 2021 یا اس کے بعد کے بائی اینول امتحانات میں شرکت کی ہے، وہ مارکس یا ڈویژن امپروو کے لیے فارم جمع کرانے کے اہل ہیں۔نیز جو طلبہ مکمل مضامین کے لیے فارم جمع کرائیں گے ان کو لازمی مضامین میں بھی امتحان دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :