صدرِ مملکت آصف علی زرداری کاممتاز کشمیری رہنما عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 18 ستمبر 2025 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ممتاز کشمیری رہنما عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے بدھ کو ایوان صدر کے پرس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ عبدالغنی بھٹ کی جدوجہد کشمیری عوام کے لئے مشعلِ راہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔