×نوکنڈی، فیمیل بچیوں کو پی ٹی کرانا اور انکی تصاویر سوشل میڈیا پر چلانا انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، جی ٹی اے

جمعرات 18 ستمبر 2025 03:05

ٓنوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نوکنڈی سرکل کے پریس ریلیز میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی کی جانب سے گزشتہ دن نوکنڈی گرلز سکول میں سکول ٹائم سے پہلے پہنچ جانا اور پھر علاقائی اور بلوچی قبائلی روایات سے بے خبر ہوکر ایک مرد ہوکر فیمیل بچیوں کو پی ٹی کرانا اور انکی تصاویر سوشل میڈیا پر چلانا انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے اس عمل سے علاقہ میں والدین اور اسٹیک ہولڈرز ودیگر حلقوں میں شدید غم وغصہ پائی جاتی ہے بیان میں کہاگیا کہ آٹھ بجے سکول کا ٹائمنگ ہے اور ایجوکیشن آفیسر اشوک کمار ساڑھے سات بجے سکول پہنچ کر ڈرامہ رچاکر فیمیل اساتذہ کی بدنامی کررہے ہیں جوکہ ناقابل برداشت ہے جی ٹی اے بی نوکنڈی محکمہ تعلیم بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اشوک کمار کو بلوچستان کے بلوچی وقبائلی روایات سے شناسائی دیکر پوسٹنگ کرائیں بصورت دیگر آئندہ اسے کسی بھی فیمیل سکول میں بغیر یونین عہدیداران کے اجازت ہرگز نہیں ہوگی نوکنڈی سمیت پورے ڈسٹرکٹ میں سکولز مسائل سے دوچار ہیں مگر اشوک کمار باربار صرف گرلز ہائی سکول کا دورہ کرکے فیمیل اساتذہ پر اپنا نزلہ اتارتے ہیں جی ٹی اے بی نوکنڈی کے تمام معتبرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مل کر ایسے غیر اسلامی اور بلوچی روایات کے منافی عمل کی روک تھام کرے گی