فرضی ڈلیوری سروس کی ای میلز سے ہوشیار رہیں،متحدہ عرب امارات پولیس کا انتباہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 08:30

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) متحدہ عرب امارات میں ابوظبی پولیس اور سائبرکرائم ایجنسیز نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ دھوکہ بازوں کی جانب سے ارسال کی جانے والی فرضی ای میلز جن میں شپمنٹ کی وصولی کا کہا جاتا ہے سے ہوشیار رہا جائے۔

(جاری ہے)

امارات الیوم اخبار کے مطابق دبئی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ ایسی ای میلز لوگوں کو آرہی ہیں جن میں یہ کہا جاتا ہے کہ ’آپ کا پارسال آیا ہے جسے وصول کرنے کے لیے تین درھم کی فیس ادا کریں۔

فیس کی ادائیگی کے لیے جعل سازوں کی جانب سے (جعلی) لنک ارسال کیا جاتا ہے جس پر کلک کرنے سے تمام معلومات ان تک منتقل ہوجاتی ہیں ۔سائبرکرائم ایجنسیز نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ایسی ای میل پر دیے گئے لنک کو کلک نہ کریں تاکہ آپ کی معلومات محفوض رہیں اور کسی طرح کے چکر میں نہ پھنسیں۔

متعلقہ عنوان :