اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا،میئر لندن

غزہ میں اسرائیل کے نافذ کردہ قحط سے صورتحال سنگین ہوچکی ہے، بیان

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)میئر لندن صادق خان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کے نافذ کردہ قحط سے صورتحال سنگین ہوچکی ہے، اسرائیل کی وجہ سے غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، 20ہزار فلسطینی بچے فاقوں کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

صادق خان نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں صحت کی سہولیات کو تباہ کر دیا، اقوام متحدہ کی رپورٹ اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔