پی ایچ اے گوجرانوالہ میں جوائے لینڈ کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے کے خلاف درخواست پر جواب طلب

جمعرات 18 ستمبر 2025 15:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ایچ اے گوجرانوالہ میں جوائے لینڈ کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے کے خلاف درخواست پر ڈی جی پی ایچ اے گوجرانوالہ سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری عبدالحفیظ راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا اور موقف اختیار کیا کہ پی ایچ اے گوجرانوالہ نے جوائے لینڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند کمپنی کو دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹھیکہ دینے کے عمل میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور شفافیت کا خیال نہیں رکھا گیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جوائے لینڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ کالعدم قرار دیا جائے تاکہ سرکاری وسائل کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔