اٹک، معرکہ بڈھ بیر کے ہیرو کیپٹن اسفند یار شہید کا دسواں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 15:14

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) معرکہ بڈھ بیر کے ہیرو ، فرزند اٹک کیپٹن اسفند یار بخاری کی دسویں برسی 18 ستمبر کو عقیدت و احترام سے منائی گئی ،معرکہ بڈھ بیرکے ہیرو کیپٹن اسفند یار بخاری کے دسویں یوم شہادت کے موقع پر ان کے مزار میں دعائیہ تقریب صبح ساڑھے دس بجے ہوئی،معرکہ بڈھ بیر پشاور کے ہیرو نے 18 ستمبر 2015 کی علی الصبح دہشت گردوں کے حملہ کو ناکام بنایا تھا،نوجوان کیپٹن کئی تخریب کاروں کو واصل جہنم کرکے وطن کی عزت پر جان نثار ہو گئے تھے، 18 ستمبر کی علی الصبح پانچ بج کر بیس منٹ پر دہشت گردوں نے بڈھ بیر ائیر بیس پر یلغار کی ، جوان نماز پڑھنے آئے ،بدبختوں نے ان نمازیوں پر فائر کھول دیا،حملہ میں 28 افراد شہید اور 29 زخمی ہوئے تھے،پی ایم اے کاکول سے ملٹری میڈل اورشمشیر کے حامل کیپٹن اسفند یار بخاری نےدہشت گردوں کے خونی قدم روکے۔

(جاری ہے)

ان کے والد ڈاکٹر فیاض حسین بخاری نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنی نسلوں کو سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم ،عزیز بھٹی شہید ،راشد منہاس شہید،میجر شبیر شریف شہید ، کرنل شیر خان شہید ، محمد لالک جان شہید، کیپٹن شیردل خان شہید اور کیپٹن اسفند یار بخاری کے کارناموں سے آگاہ رہنا چاہیے۔\378