ضلع کونسل ہال بھکر میں پیرا ویٹرنری سٹاف کو موٹرسائیکل تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 15:13

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال بھکر میں پیرا ویٹرنری سٹاف کو ڈیوٹی کے دوران آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے موٹر سائیکلز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی تھے۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک،ضلعی افسران اور عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی رکن صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی نے کہا کہ مویشی پال کسان ہماری معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اورحکومت پنجاب ان کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیراویٹرنری سٹاف دیہی علاقوں میں مویشی پال کسانوں کو بروقت سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ان کی کارکردگی میں بہتری کے لیے یہ سکیم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر شروع کی گئی یہ عوام دوست سکیم محکمہ لائیو اسٹاک کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور کسانوں کو سہولت دینے میں موثر و اہم کردار ادا کرے گی۔\378