فیسکو ٹاسک فورس کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی، 28 بجلی چور گرفتار

جمعرات 18 ستمبر 2025 16:03

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) فیسکو (واپڈا) ٹاسک فورس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 28 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا ۔ چیف انجینئر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سرگودھا ریجن ابرار احمد خان کی ہدایت پر فیسکو کی ٹاسک فورس ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں سے 28 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان فیسکو ٹاسک فورس کے مطابق ٹیموں نے مختلف علاقوں اقبال کالونی، اکرام ٹائون ، نذیر کالونی، رحمان پورہ، اسلام پورہ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے میٹر ٹمپرنگ اور ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرنے والے 28 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ٹاسک ٹیم نے محمد مبین، سرور، تجمل، خرم، کلیم، عمر، تاجک خان، فرحت، فرقان، فہیم، نبیل، نعمان، علی، کامران، سجاد، وحید اللہ، شفیع کلیار، عبداللہ، ولی محمد، طلال، سعید اور دیگر کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں بجلی چوری کے مقدمات درج کروا دیئے ہیں ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔