قازقستان اور چین کے درمیان تجارتی حجم میں 5.7 فیصد اضافہ

جمعہ 19 ستمبر 2025 10:00

آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) قازقستان اور چین کے درمیان رواں سال جنوری سے اگست 2025 تک تجارتی حجم میں 5.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دوطرفہ تجارت 30.68 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ کازانفارم کے مطابق یہ اعداد و شمار چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں چین کی قازقستان کو برآمدات 6.9 فیصد بڑھ کر 19.4 ارب ڈالر ہو گئیں جبکہ قازقستان سے چین کو درآمدات 3.9 فیصد اضافے کے ساتھ 11.28 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

دونوں ممالک کے درمیان مجموعی تجارتی حجم میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.8 فیصد اضافہ ہوا۔چینی جنرل ٹریڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سال 2024 میں قازقستان اور چین کے درمیان تجارت کا حجم 43.82 ارب ڈالر رہا تھا جو 2023 کے مقابلے میں 6.8 فیصد زیادہ تھا۔رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں دونوں ممالک نے فارماسیوٹیکل شعبے میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :