بینک آف جاپان کا شرح سود 0.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

جمعہ 19 ستمبر 2025 10:10

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) بینک آف جاپان نے بنیادی شرح سود کو 0.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم اقتصادی ماہرین نے مستقبل قریب میں شرح سود میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق جاپان کے مرکزی بینک نے جمعہ کو اپنے بیان میں کہا کہ وہ مالی اثاثے، جنہیں شرح سود کو کم رکھنے کے لیے پہلے خریدا گیا تھا، بشمول ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز ، فروخت کرے گا جو اس کی مالیاتی سختی پر مبنی پالیسی کا نیا مرحلہ ہے۔

فیصلے کے بعد جاری بیان میں کہا گیاکہ جاپان کی معاشی ترقی میں کمی کا امکان ہے کیونکہ مختلف ممالک کی تجارتی اور دیگر پالیسیوں کے نتیجے میں بیرونی معیشتیں سست روی کا شکار ہو رہی ہیں جس سے مقامی کمپنیوں کے منافع میں کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومتی اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی چوتھی بڑی معیشت میں اگست کے دوران افراط زر 2.7 فیصد تک سست پڑ گیا جس کی ایک بڑی وجہ حکومت کی توانائی سبسڈیز ہیں تاہم چاول کی قیمتوں میں سال بہ سال 68.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اگرچہ افراط زر کا موجودہ ہدف اب بھی بینک آف جاپان کی 2 فیصد کی پالیسی ہدف سے اوپر ہے لیکن ماہرین کے مطابق مرکزی بینک رواں سال کے آخر یا 2026 کے اوائل میں شرح سود میں اضافہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :