Live Updates

ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے ویلالاگے کے والد ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے

جمعہ 19 ستمبر 2025 14:30

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)ایشیا کپ کھیلنے کے لیے یو اے ای میں موجود سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر ٹیم منیجر نے دنیتھ ویلالاگے کو ان کے والد کے انتقال کی خبر دی۔گزشتہ روز افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دنیتھ ویلالاگے نے 4 اوورز میں 49 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف اپنے چوتھے اوور میں دنیتھ ویلالاگے کو افغان آل رائونڈر محمد نبی نے مسلسل 5 چھکے لگائے تھے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :