Live Updates

افغان آل رائونڈر محمد نبی کا ویلالاگے کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس

محمد نبی نے گزشتہ رات اننگز کے آخری اوور میں ویلالاگے کو مسلسل پانچ چھکے لگا کر ایک اوور میں 32 رنز بنائے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 ستمبر 2025 11:16

افغان آل رائونڈر محمد نبی کا ویلالاگے کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 ستمبر 2025ء ) افغانستان کے تجربہ کار آل رائونڈر محمد نبی نے بھی سری لنکن آل راؤنڈر ویلالاگے کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور ویلالاگے کو بھائی کہتے ہوئے اس مشکل وقت میں حوصلہ رکھنے کا کہا۔
 
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2025ء کھیلنے کے لیے یو اے ای میں موجود سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے۔

 
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوس ناک اطلاع انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر ٹیم منیجر نے دنیتھ ویلالاگے کو نے دی۔
 
گزشتہ روز افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دنیتھ ویلالاگے نے 4 اوورز میں 49 رنز کے عوض ایک وکٹ اپنے نام کی تھی۔

(جاری ہے)

 

یاد رہے کہ محمد نبی نے گزشتہ رات اننگز کے آخری اوور میں ویلالاگے کو مسلسل پانچ چھکے لگا کر ایک اوور میں 32 رنز بنائے تھے، اور ویلالاگے کے والد کا انتقال اسی میچ کے دوران ہوا۔

 
یہ افسوسناک خبر انہیں میچ کے دوران نہیں سنائی گئی بلکہ میچ ختم ہونے کے بعد بتائی گئی۔ سری لنکن ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے اس مشکل وقت میں ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 
محمد نبی کو بھی ویلالاگے کے والد کی موت کی خبر میچ کے بعد سنائی گئی ۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :