Live Updates

بھارت کی ڈرامے بازیاں جاری، پاکستانی ٹیم کو نئے تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش

پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے ایک رکن میچ کے دن بار بار خلاف ورزیوں کے قصوروار قرار پائے ہیں، آئی سی سی میں کام کرنیوالے بھارتی افسران کی پی سی بی کو ای میل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 ستمبر 2025 10:47

بھارت کی ڈرامے بازیاں جاری، پاکستانی ٹیم کو نئے تنازع میں ملوث کرنے ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 ستمبر 2025ء ) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025ء میں ہینڈ شیک تنازع ختم ہونے کے 24 گھنٹے بعد بھارتی میڈیا اور آئی سی سی میں کام کرنے والے بھارتی افسران نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اور تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے۔ 
آئی سی سی کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی معذرت کے دوران ویڈیو بنانے اور اسے میڈیا میں ریلیز کرنے پر اعتراض کیا گیا ہے۔

 
بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کے میچ سے قبل جب آئی سی سی حکام، ٹیم انتظامیہ کی موجودگی میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کی، اس وقت پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر نعیم گیلانی نے ٹورنامنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلیئرز میچ آفیشلز ایریا میں فلم بندی کی۔

(جاری ہے)

 

آئی سی سی نے بدھ کو ہونے والے میچ سے قبل کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز ایریا (پی ایم او اے) کے پروٹو کول کی’بدانتظامی‘ اور’متعدد خلاف ورزیوں‘ کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک ای میل بھیجی ہے۔

 
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا نے پی سی بی کو لکھا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے ایک رکن میچ کے دن پی ایم او اے کی بار بار خلاف ورزیوں کے قصوروار قرار پائے ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات