کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ : پاکستاں نے بھارت کو شکست دیدی، میچ کے بعد ایک دوسرے سے ہاتھ بھی ملایا

پاکستان نے 9-26 اور 12-34 کے سکور سے کامیابی حاصل کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 ستمبر 2025 11:44

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ : پاکستاں نے بھارت کو شکست دیدی، میچ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 ستمبر 2025ء ) کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستاں نے پہلے میچ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔
پاکستان نے روایتی حریف کے خلاف 0-2 کی فتح کے ساتھ ایونٹ میں کامیاب آغاز کیا ہے۔
پاکستان نے 9-26 اور 12-34 کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔ 
پاکستاں کے احمد حسین کو نمایاں پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

 
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں میچ کے بعد پاکستان اور بھارت کےکھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور خیر سگالی کا اظہار کیا۔ 
18 سے 24 ستمبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ 
یہ مقابلہ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے جس میں ٹاپ فور سیمی فائنل میں پہنچیں گے۔ ایونٹ میں پاکستان آج مالدیپ اور سری لنکا سے مقابلہ کرے گی۔