البانیہ میں مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی دنیا کی پہلی وزیر کا پارلیمنٹ میں خطاب

جمعہ 19 ستمبر 2025 15:25

تیرانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)البانیہ میں مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی دنیا کی پہلی وزیر نے پارلیمنٹ میں اپنا پہلا خطاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

خطاب میں اے آئی جنریٹِڈ وزیر نے کہا کہ میں یہاں انسانوں کی جگہ لینے کے لیے نہیں ہوں بلکہ اِن کی مدد کرنے کے لیے ہوں، کچھ لوگوں نے مجھے غیر آئینی کہا ہے کیونکہ میں انسان نہیں ہوں۔مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی وزیر نے مزید کہا کہ میں آپ کو یاد دلاتی چلوں آئین کو اصل خطرہ مشینوں سے نہیں بلکہ اقتدار میں رہنے والوں کے غیر انسانی فیصلوں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :