Live Updates

لاہور:پانچ کلو تھیلے پر 80 روپے کمی، نئی قیمت 720 روپے میں مقرر

پنجاب حکومت کے اقدامات کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں کا پیکنگ والا آٹا بھی سستا ہوگیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 22:47

لاہور:پانچ کلو تھیلے پر 80 روپے کمی، نئی قیمت 720 روپے میں مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت کے مؤثر اقدامات کے نتیجے میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ پرائیویٹ کمپنیوں کے پیکنگ والے آٹے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی ترجمان کے مطابق پانچ کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کمی کے بعد اب یہ تھیلا 720 روپے میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اسی طرح سرکاری نرخنامے کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1808 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور مستقبل میں بھی مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :