جنگلی حیات کی بحالی ماحولیاتی توازن کے لیے سنگ میل ہے ۔ڈاکٹر محمد علی سیف

جمعہ 19 ستمبر 2025 19:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں جنگلی حیات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کیا گیا ہے جسکے بعد خیبر پختونخوا جنگلی حیات کی بحالی متعارف کرانے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق ڈاکٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ منصو بہ کے تحت کوہاٹ کے جنگلات میں مختلف قسم کے ہرن چھوڑ دئے گئے ہیں، جس کی ڈرون ٹیکنالوجی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،مقامی لوگ اور وائلڈ لائف اہلکار مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے ثمرات، اب جنگلی حیات کی واپسی کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں،یہ منصوبہ دیگر جنگلی حیات کی بحالی کا راستہ ہموار کرے گا،جنگلی حیات کی بحالی ماحولیاتی توازن کے لیے سنگ میل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے انقلابی اقدام کا مقصد ایکو سسٹم بحال کرنا ہے جو پچھلے کئی سالوں میں بری طرح متاثر ہوا تھا۔