سعودی وزیر اقتصاد کی جرمن ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

ہفتہ 20 ستمبر 2025 10:10

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) سعودی عرب کے وزیر برائے اقتصاد ی امور و منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم نے جرمن وزیر برائے اقتصادی امور و توانائی کیتھرینا رایشہ سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق ملاقات میں دونوں وزرا نے سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں بارے تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے حالیہ عالمی اور معاشی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔