ظہیر اور میرے درمیان مذہب کبھی نہیں آئے گا، احترام کا رشتہ ہے، سوناکشی سنہا

میرے والدین نے کھلے دل سے ظہیر کو گلے لگایا ، خاندان کا حصہ بنایا،اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 20 ستمبر 2025 10:55

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) بالی ووڈ کی دبنگ گرل معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہاہے کہ میرے اور میرے شوہر ظہیر اقبال کے درمیان مذہب کبھی نہیں آئیگا،ہمارے درمیان احترام کا رشتہ ہے جو ظہیر اقبال کے ساتھ میری شادی کو مضبوط بناتا ہے۔ سوناکشی نے بھارتی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انکے خاندان نے اس شادی اور انکے شوہر کا محبت سے استقبال کیا۔

سوناکشی نے کہا کہ ہمارے تعلقات میں مذہب کبھی آڑے نہیں آیا، بطور میاں بیوی ایسا کیسے ہوسکتا ہی ظہیر اور انکا خاندان اپنی روایات پر عمل کرتا ہے جس کا میں احترام کرتی ہوں،اسی طرح میں اور میرا خاندان بھی اپنی روایات پر عمل پیرا ہے اور ظہیر اور انکے گھر والے ہمارا احترام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مذہب کی وجہ سے کبھی ہمارے درمیان کوئی سوال، جھگڑا یا کشیدگی نہیں ہوئی اور میرے خیال میں یہی سب سے خوبصورت بات ہے، ہماری طاقت ایک دوسرے کے احترام میں ہے۔

اداکارہ نے کہاکہ میرے والدین نے کھلے دل سے ظہیر کو گلے لگایا اور خاندان کا حصہ بنایا۔سوناکشی نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ سو فیصد داماد ہیں، جب وہ آتے ہیں تو سب کہتے ہیں کہ ظہیر آرہا ہے داماد جی آرہے ہیں،میری والدہ ان سے پوچھتی رہتی ہیں کیا کھاؤ گے، جبکہ میرے والد بہت پیار سے انکے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :