Live Updates

گوجرانوالہ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے جائزے کے لیے جاری فلڈ ڈیمیج اسیسمنٹ سروے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

ہفتہ 20 ستمبر 2025 13:13

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے جائزے کے لیے جاری فلڈ ڈیمیج اسیسمنٹ سروے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) گوجرانوالہ شبیر حسین بٹ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سروے کی پیش رفت، فیلڈ آپریشنز، اور آئندہ کے مراحل پر روشنی ڈالی گئی۔

بریفنگ میں کاشف ریاض (ڈویژنل مینیجر، گوجرانوالہ)، اشفاق اسلم (ڈسٹرکٹ مینیجر، وزیرآباد) اور بشیر باجوہ (تحصیل سپروائزر، وزیرآباد) نے شرکت کی اور اپنے اپنے دائرہ کار میں جاری سرگرمیوں پر تفصیل سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اس سروے کا مقصد متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جامع تجزیہ کرنا اور مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) شبیر حسین بٹ نے بریفنگ کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ سروے کی شفاف اور بروقت تکمیل کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور تمام دستیاب انتظامی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ مزید کہا گیا کہ ضلعی و تحصیل سطح پر اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون سروے کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :