فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان اور عالم اسلام کی خدمات کے عوض " محافظ حرمین الشریفین" کے سرکاری ٹائٹل سے نواز جانا چاہیے؛ خواجہ رمیض حسن

فتنہ الہندوستان اورخوارج کے خلاف زبردست حکمت عملی اور حرمین الشریفین کا تحفظ عین اسلام ہے، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے،معصوم لوگوں کا قتل عام کرنے والے اسلام سے خارج ہیں۔ رہنما ق لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:21

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان اور عالم اسلام کی خدمات کے عوض " ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں صدر مملکت اور حکومت پاکستان مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستان اور عالم اسلام کے لیے بے مثال خدمات کے عوض انہیں محافظ حرمین الشریفین کا سرکاری ٹائٹل نوازا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اورخوارج کے خلاف زبردست حکمت عملی اور حرمین الشریفین کا تحفظ عین اسلام ہے، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے،معصوم لوگوں کا قتل عام کرنے والے اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف سازشی عناصر کو ہمیشہ شکست کا سامنا رہا ہے اور اس وقت بھی قوم اپنی افواج اور اس کے سربراہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔