کاشتکار گاجر کی اگیتی کاشت ستمبر میں مکمل کرلیں ،محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 20 ستمبر 2025 13:51

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار گاجر کی اگیتی کاشت ستمبر میں مکمل کرلیں ۔ زراعت آفیسر مرکز (کینٹ )سیالکوٹ عمار عبداللہ کے مطابق پچھیتی کاشت اکتوبر کے آخر تک جبکہ یورپی اقسام نومبر اور دسمبر میں کاشت کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایل۔

(جاری ہے)

29 بہترین پیداوار دینے والی قسم ہے جس کی کاشت کے لئے ایک ایکڑ کے لئے 4 تا 6 کلو گرام بیج درکار ہوتا ہے جبکہ گہری اور بھربھری میرا زمین گاجر کی بہتر پیداوار کے لئے موزوں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قطاروں کا درمیانی فاصلہ 75 سینٹی میٹر رکھا جائے، فی ایکڑ کھاد کی مقدار میں 26 تا 36 کلو گرام نائٹروجن، 35 کلو گرام فاسفورس اور 25 کلو گرام پوٹاش شامل کریں تاکہ زیادہ اور معیاری پیداوار حاصل کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار ان سفارشات پر عمل کر کے فی ایکڑ بہتر پیداوار کے ساتھ منڈی میں اچھی قیمت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :