امریکی ویزا نہیں ملا، محمود عباس ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:07

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر کو اجلاس میں ویڈیو لنک پر خطاب کی اجازت دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی صدر کے ویڈیو لنک پر خطاب کے حوالے سے رائے شماری ہوئی جس کے بعد انہیں ویڈیو لنک پر خطاب کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

فلسطینی صدر کے لیے اجازت کے حق میں 145 ووٹ پڑے جبکہ 5 ووٹ اس اجازت کے خلاف ڈالے گئے۔فلسطینی صدر محمود عباس نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اب اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔اقوام متحدہ اجلاس سعودی عرب اور فرانس کی کوششوں کی نتیجے میں منعقد ہونے جارہا ہے، جس میں فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور اب پرتگال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔