نئی دلی، سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

جن سکولوں کو دھمکیاں دی گئیں ان میں دوارکا میں دہلی پبلک اسکول ، کرشنا ماڈل پبلک اسکول اور سروودیا ودیالیہ شامل

ہفتہ 20 ستمبر 2025 14:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں آج صبح سویرے کئی سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا ۔ حکام نے فوری طور پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈز کی متحرک کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جن اسکولوں کو دھمکیاں دی گئیں ان میں دوارکا میں دہلی پبلک اسکول ، کرشنا ماڈل پبلک اسکول اور سروودیا ودیالیہ شامل ہیں۔بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر سکولوں میں پہنچ گئیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ طلباء اور عملے کے ارکان کو احتیاطی اقدام کے طور پر عمارتوں سے باہر نکالا گیا ۔آخری اطلاعات تک سکولوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔