اسٹریلیا میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپ

ہفتہ 20 ستمبر 2025 23:09

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سدرن کوئینزلینڈ نے بین الاقوامی طلباء کے لیے سال 2026 میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپ دنیا بھر کے طلباء کے لیے کھلی ہے اور اس کا مقصد تحقیقی میدان میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ اس اسکالرشپ کے تحت طلباء کو سالانہ 38,000 آسٹریلوی ڈالر وظیفہ دیا جائے گا جبکہ ٹیوشن فیس مکمل طور پر یونیورسٹی برداشت کرے گی۔

(جاری ہے)

منتخب طلباء کو کم از کم 60 دن کا انڈسٹری انٹرن شپ کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس اسکالرشپ کے لیے IELTS کی شرط نہیں رکھی گئی۔درخواست گزاروں کو چاہیے کہ وہ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.unisq.edu.au/scholarships کے ذریعے درخواست جمع کروائیں اور مطلوبہ دستاویزات جیسے تعلیمی اسناد، ریسرچ پروپوزل، سی وی اور نیشنیلٹی کا ثبوت فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :