
بلوچستان یونیورسٹی میں مارکیٹ ضرورت ،روزگار امکانات سے منسلک مضامین متعارف کرانا قابل ستائش ہے،گورنر جعفر مندوخیل
ہفتہ 20 ستمبر 2025 23:07
(جاری ہے)
گورنر مندوخیل یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور بازئی اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی اور وڑن کو سراہتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ عصرحاضر کے تقاضوں اور یونیورسٹی کے مفاد میں اٹھائے گئے اقدامات سے وسائل کے استعمال میں بہتری آئیگی اور تعلیم کے شعبے کی بنیاد مضبوط ہوگی۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ آجکل اسٹوڈنٹس بھی فیوچر ویلیو اور روزگار کے مواقع پر مبنی کورسز کا انتخاب کرتے ہیں تاہم ہماری یونیورسٹیوں اور ان کے کیمپسز میں ایک تلخ حقیقت موجود ہے کہ بعض ڈیپارٹمنٹس میں اساتذہ کی تعداد طلبائ سے زیادہ ہے۔ یہ وسائل کے ضیاع کا باعث ہے۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حکومت مادری زبانوں کی ترقی و ترویج کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہی.
مادری زبانیں ہماری قومی پہچان ہیں. ان کی حقانیت ماں کی لازوال ممتا کی وجہ سے قائم ہے اور مادری زبان ایک نسل سے دوسری نسل کو وراثت کی منتقلی کا طویل سلسلہ ہی. لیکن پچھلے کئی برس سے کالجز میں بی ایس کورسز شروع کرانے کے بعد یونیورسٹی آف بلوچستان کے لینگویج ڈیپارٹمنٹس اردو، بلوچی، پشتو، براہوی اور فارسی میں طلبائ کی تعداد کم ہو چکی ہے لہٰذا ہم تمام لینگویجز کیلئے ایک مشترکہ " انسٹیٹیوٹ آف لینگویسٹک " بنا رہے ہیں اس یقین کے ساتھ کہ یہ تمام لینگویجز کے درمیان روابط بڑھانے کا معتبر وسیلہ بھی بنے گا. گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہم من حیث القوم ترقی اور ارتقائ کے سفر میں دنیا کی دیگر ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں پیچھے رہ چکے ہیں. سردست اس گلوبل ویلیج میں مختلف زبانوں اور گلوبل سیویلائزیشن میں ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے لہٰذا ہمارے پالیسی میکرز اور دانشوروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقی یافتہ زبانوں میں قیمتی علمی و سائنسی مواد کو اپنی مادری زبانوں میں ترجمہ کرانے کیلئے جامع حکمت عملی بنائیں.مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان 12 اکتوبر کو کیا جائے گا
-
پنجاب یونیورسٹی کے47 پروفیسرز دنیا کے بہترین 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل ہوگئے
-
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان15 اکتوبر کو کریں گے
-
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان15 اکتوبر کو کریں گے
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرالی ہے،ایم ڈی کیٹ کاامتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، ترجمان پی ایم اینڈ ڈی سی
-
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
-
کنگ عبداللہ یونیورسٹی، سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
-
اٹک، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2025 کے داخلے جاری
-
ملتان بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان، پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو اعزازات
-
لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
-
پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.