پنجاب یونیورسٹی کی47 پروفیسرزدنیا کے بہترین 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل ہوگئے

ہفتہ 20 ستمبر 2025 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2025ء) پنجاب یونیورسٹی کے 47 پروفیسرز کو سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیاکی جاری کردہ دنیا کے بہترین محققین کی فہرست میں 2 فیصدسائنسدانوں کی دوڑ میں شامل کر لیا گیا۔بہترین محققین کی لسٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان آئیو نیڈس اور ان کی ٹیم نے مرتب کی جس میں بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میںاعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں سے ایک لاکھ محققین کو شامل کیا گیاتھا۔

ان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور امیج پروسیسنگ سے ڈین آف سائنس ڈاکٹر محمدسعید اکرم،انفارمیشن اینڈ لائبیریری سائنسز سے پرووائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود ،کیمیکل فزکس سے ڈاکٹر منور عقیل اقبال،بزنس اینڈ مینجمنٹ سے ڈاکٹر ثمر راہی ،بزنس اینڈ مینجمنٹ سے ڈاکٹر طلعت اسلام ،کیمیکل انجینئرنگ سے ڈاکٹر محمد راشد عثمان،جنرل فزکس سے ڈاکٹر نعمان رضا،نیوکلیئر اینڈ پارٹیکل فزکس سے ڈاکٹر ذیشان یوسف ، آپٹو الیکٹرانکس اور فوٹونکس سے ڈاکٹر صائمہ ارشد، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور امیج پروسیسنگ سے ڈاکٹر محمد ریاض ،پلانٹ بائیولوجی اور باٹنی سے ڈاکٹر ارشد جاوید ، کیمیکل انجینئرنگ سے ڈاکٹر محمد عمران دین، پلانٹ بیالوجی اور باٹنی سے ڈاکٹر نور العین،آپٹو الیکٹرانکس اور فوٹونکس ڈاکٹر غزالہ اکرم،مکینیکل انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ سے ڈاکٹر عزیز اللہ اعوان،زوالوجی سے ڈاکٹر عبدالرحمن ، مکینیکل انجینئرنگ اور ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اورنگ زیب،پولیمرزسے ڈاکٹر ظہور ایچ فاروقی، نیوکلیئر اینڈ پارٹیکل فزکس سے ڈاکٹر محمد زعیم الحق بھٹی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور امیج پروسیسنگ سے ڈاکٹر فیصل کامران،زوالوجی سے ڈاکٹر عبدالرؤف شکوری، پلانٹ بیالوجی اور باٹنی سے ڈاکٹر شکیل احمد، کیمیکل فزکس سے ڈاکٹر روبینہ بیگم،نیٹ ورکنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن سے ڈاکٹر ندیم احمد، پولیمرزسے ڈاکٹر مصباح سلطان ،اپلائیڈ فزکس سے ڈاکٹر محمد حسن ،میٹریلز سے ڈاکٹر سائرہ ریاض، میڑیلز سے ڈاکٹر ایس نسیم، آپٹو الیکٹرانکس اور فوٹونکس سے ڈاکٹر معصومہ صدف، پولیمرزسے ڈاکٹر نفیسہ گل،میٹریلز سے ڈاکٹر فرزانہ مجید، انفارمیشن اینڈ لائبریری سائنسز سے ڈاکٹر کنول امین، میٹریلز سے ڈاکٹر شاہد عتیق، انرجی سے ڈاکٹر محمد طلحہ عارف، انفارمیشن اینڈ لائبریری سائنسز سے ڈاکٹر مرتضیٰ عاشق، مائکولوجی اور پیراسیٹولوجی سے ڈاکٹر عبدالناصر خالد، غیر نامیاتی اور نیوکلیئر کیمسٹری سے ڈاکٹر محمد امتیاز شفیق،اپلائیڈ فزکس سے ڈاکٹر رشید احمد، انفارمیشن اینڈ لائبریری سائنسز سے ڈاکٹر محمد رفیق،اینٹومولوجی سے ڈاکٹر حافظ اظہر علی خان، جنرل کیمسٹری سے ڈاکٹر رابعہ رحمان ، انفارمیشن اینڈ لائبریری سائنسز سے ڈاکٹر سائرہ حنیف سرویہ ،زوالوجی سے ڈاکٹر محمد نعیم خان، انفارمیشن اینڈ لائبریری سائنسز سے ڈاکٹر نوشین فاطمہ وڑائچ، جنرل کیمسٹری سے ڈاکٹر شمائلہ لطیف، جنرل کیمسٹری سے ڈاکٹر فرح کنول اورزوالوجی سے ڈاکٹر علی حسین کو دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اس سے یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ میںمزید بہتر ی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے تحقیقی کلچر کے فروغ کیلئے اٹھائے اقدامات کے ثمرات مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اساتذہ ، سائنسدان اورمحققین کے تحقیقی کام کیلئے مکمل تعاو ن جاری رکھے گی تاکہ اس تحقیق کے بہتر سماجی و اقتصادی اثرات مرتب ہوں ۔