شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا بطور ہدایت کار کیریئر کا آغاز

اتوار 21 ستمبر 2025 10:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء) بولی وڈ بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے بطور ہدایت کار کیریئر کا آغاز کردیا، ان کی ہدایت کردہ پہلی ویب سریز دی باسٹرڈ آف بولی وڈ نیٹ فلیکس پر ریلیز کردی گئی۔

(جاری ہے)

نیٹ فلیکس نے گزشتہ برس تصدیق کی تھی کہ آریان خان پلیٹ فارم کے لیے ویب سیریز بنائے گا اور اب ان کی ویب سیریز پیش کردی گئی۔

آریان خان کی ہدایت کردہ سیریز دی باسٹرڈز آف بالی ووڈ کی کہانی ایک نوجوان آسمان سنگھ کے گرد گھومتی ہے جو بولی ووڈ انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔سیریز میں بولی ووڈ کی چمک دھمک، ایک دوسرے سے بازی لے جانے، خاندانی رازوں، محبت، اور نیپوٹزم (اقربا پروری) جیسے موضوعات کو دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :