Live Updates

پنجاب کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا فیصلہ

38 الیکٹرانک ٹال پلازہ پر موٹروے کی طرز پرون ایپ ون سسٹم رائج ہوگا، ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 40 ارب روپے کی بچت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی نئی تمام روڈز پر سولر سٹریٹ لائٹس لگانے کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 اکتوبر 2025 19:01

پنجاب کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کرنے ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 اکتوبر2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے تما م ٹال پلازوں پر پرچی ختم کرنے اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 38 الیکٹرانک ٹال پلازوں پر موٹروے کی طرز پرون ایپ ون سسٹم رائج ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 5 بڑی روڈ کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے لئے پبلک پرائیویٹ اشتراک کار کی منظوری دے دی۔

پرائیویٹ ادارے سڑکوں کی تعمیرومرمت اور بحالی کے ذمہ دار ہوں گے۔ پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 40 ارب روپے کی بچت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئی بننے والے تمام روڈز پر سولر سٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور کی بیوٹی فکیشن پراجیکٹس کی بھی منظوری دی۔

(جاری ہے)

ریلوے اسٹیشن، مصری شاہ، داتا دربار، اک موریہ،دوموریہ پل کی بیوٹیفکیشن اور ری ویمپنگ کی جائے گی۔

ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارک میں فوارہ اور بچوں کے لئے منی ٹرین چلے گی۔ ریلوے اسٹیشن کے اردگرد تین کلومیٹر کے احاطے میں روڈز اور فٹ پاتھ بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر میں سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور ڈی جی ایل ڈی اے نے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب کے دوران متاثرہونے والے 54 برج، 142 چھوٹے پل اور 858سڑکیں بحال کی جا چکی ہیں۔ 93 کلو میٹر طویل ملتان،وہاڑی روڈ کو پنجاب کی پہلی ڈسٹ فری سڑک بنایا جائے گا۔ وہاڑی ملتان روڈ پراجیکٹ کوجون2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ قائد اعظم انٹرچینچ تا واہگہ ٹورازم کوریڈور جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ چیف منسٹر لوکل روڈ پروگرام 5251 کلومیٹر طویل کے2341  منصوبے دسمبر میں شروع اور جون تک مکمل ہوجائیں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مری کی تمام روڈز کی تعمیر ومرمت مکمل، چکوال اور ساہیوال کی بیشتر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ سی ایم پنجاب اینی شیٹیو کے تحت 10ہزار کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات