
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان رواں ہفتے کے دوران سٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط ہونے کاامکان ہے، وفاقی وزیرخزانہ
منگل 14 اکتوبر 2025 18:55

(جاری ہے)
وزیرخزانہ نے کہاکہ امیدہے کہ اسی ہفتے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطح کامعاہدہ طے پا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو رواں سال کے اختتام سے قبل چین کی کرنسی یوآن میں پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرنے کی توقع ہے،یہ پاکستان کا پہلا یوآن میں جاری ہونے والا بانڈ ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت اگلے سال بین الاقوامی مارکیٹ میں کم از کم ایک ارب ڈالر کے بانڈز فروخت کے ساتھ واپسی کا ارادہ رکھتی ہے جس کی تفصیلات ابھی طے نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ یورو، ڈالر،سکوک، اسلامی سکوک سمیت پاکستان نے تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ توقع ہے کہ نجکاری اصلاحات اورپائیدارمعیشت کے ایجنڈے کااہم حصہ ہے اورآئندہ مالی سال کے اختتام تک اس میں تیزی آنے کاامکان ہے ۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ ہمارے معاشی روڈ میپ کا ایک نہایت اہم حصہ ہے،حکومت تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل میں بھی پیش رفت کر رہی ہے اوراس حوالہ سے ہم کافی پُرامید ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ یورپ اور برطانیہ کے منافع بخش روٹس دوبارہ کھلنے کے بعد پی آئی اے میں دلچسپی رکھنے والے اہل سرمایہ کاروں کے امکانات روشن ہو گئے ہیں جس سے یہ سرمایہ کاروں کے لئے ایک نہایت پرکشش موقع بن گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان سے پھر سے پاکستان پر حملہ
-
صنفی برابری کی جدوجہد میں چین کا کردار قابل تحسین، امینہ محمد
-
جنگ زدہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے 70 ارب ڈالر درکار، یو این ادارے
-
خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور عمران خان کا رہے گا
-
پنجاب پولیس کا حافظ سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ لگا لینے کا دعوٰی
-
ٹی ایل پی احتجاج سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا
-
پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزکی نیلامی سے 506.7ارب روپے حاصل
-
پاکستان اور ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ طے پا گیا
-
مہنگائی کی شرح تشویش ناک 23 فیصد تک پہنچ جانے کی پیشن گوئی
-
تحریک لبیک پاکستان کے دفتر سے برآمد سامان کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
وزیرداخلہ کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت. شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت
-
پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت میں 5 نومبر تک توسیع کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.