ڈاکٹر نے آپریشن کر کے ترک لڑکی کے معدے سے نگلے گئے دو قلم نکال لیے

اتوار 21 ستمبر 2025 14:10

ہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)ترکیہ میں ایک 22 سالہ لڑکی ایک دن ہسپتال میں رہنے کے بعد گھر چلی گئی ہے جس کی سرجری نے ملک میں ایک تنازع کھڑا کر دیا ہے کیونکہ اس کا سوشل میڈیا پر بار بار ذکر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

خاص طور پر اس لیے کہ یہ لڑکی 22 سال کی ہے اور اسے ایک مسلسل عادت کا مسئلہ تھا۔ یہ عادت کیا تھی ترک میڈیا کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق آغری صوبے کی ایک 22 سالہ لڑکی کو اس وقت ہسپتال میں داخل کیا گیا جب اس نے قلم نگلنے کی شکایت کی۔ ایک اینڈروسکوپی نے اس کے معدے میں دو قلموں کی موجودگی کا انکشاف کیا۔ ایک پنسل تھی اور دوسرا بال پوائنٹ قلم تھا۔