امریکی ایچ ون بی ویزا کی فیس صرف نئے درخواست گزاروں پر لاگوہوگی، تنازع کے بعد وائٹ ہائوس کی وضاحت

اتوار 21 ستمبر 2025 13:05

امریکی ایچ ون بی ویزا کی فیس صرف نئے درخواست گزاروں پر لاگوہوگی، تنازع ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی بے یقینی اور خوف کو کم کرنے کے لیے وائٹ ہائوس نے وضاحت کی ہے کہ ایچ ون بی ویزا کے لیے مقرر کی جانے والی ایک لاکھ ڈالر کی نئی فیس صرف نئے درخواست گزاروں پر لاگو ہوگی، اس کا اطلاق موجودہ ویزا ہولڈرز یا تجدید کی درخواستوں پر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ سالانہ فیس نہیں بلکہ ایک مرتبہ جمع کرائی جانے والی رقم ہے جو صرف نئی پیٹیشن پر لاگو ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ویزا ہولڈرز جتنی بار چاہیں امریکا چھوڑ کر دوبارہ داخل ہو سکتے ہیں، ان کے لیے کوئی اضافی فیس نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :