امریکا کی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ہونے کا خدشہ

سال 2024 میں جاری ایچ ون بی ویزوں میں سب سے زیادہ 71 فی صدحصہ بھارت کا ہے، رپورٹ

اتوار 21 ستمبر 2025 18:20

امریکا کی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)امریکا کی ایچ ون بی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے بھارت کی ا?ئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی صدر نے امیگریشن محدود کرنے کے لیے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی تھی اور اب ایچ ون بی ویزا پالیسی سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر انافذ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایچ ون بی ویزے رکھنے والوں یا ری نیو کرانے والوں پر نئی فیس کا اطلاق نہیں ہو گا تاہم نئے آرڈر سے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ہونیکا خدشہ ہے جبکہ چین اور پاکستان کے ٹیک پروفیشنلز بھی ایچ ون بی ویزا پالیسی سے متاثر ہوں گے۔امریکی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 میں جاری ایچ ون بی ویزوں میں سب سے زیادہ 71 فیصد حصہ بھارت کا ہے، چین 11.7 فیصد کیساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان کا ایک فیصد سے بھی کم حصے کے ساتھ آٹھواں نمبر ہے۔

ڈیلس میں مقیم امیگریشن اٹارنی نعیم سکھیا نے کہاکہ ویزا پالیسی میں تبدیلی سے پاکستان کے آئی ٹی، انجینئرنگ اور تعلیم کے شعبوں میں اسپانسرشپ مہنگی ہوگی، تاہم نرسنگ اور ہیلتھ کیئرزکو نیشنل انٹرسٹ استثنیٰ ملنیکا امکان ہے۔