چینی ایئر لائن کا طویل ترین 29 گھنٹے کی پرواز کا اعلان

شنگھائی سے بیونس آئرس کے درمیان کی پرواز ایم یو 746 کا دورانیہ 25.5 گھنٹے ہوگا

اتوار 21 ستمبر 2025 14:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)چینی ایئر لائن نے دنیا کی طویل ترین 29 گھنٹے کی پرواز کا اعلان کردیا جس کے لیے بکنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس طویل ترین روٹ پر چین کی پرواز ایم یو 746 ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس سے چین کے شہر شنگھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

شنگھائی سے بیونس آئرس کے درمیان کی پرواز ایم یو 746 کا دورانیہ 25.5 گھنٹے ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پرواز 4 دسمبر کو اڑان بھرے گی جو کہ 12500 میل کا سفر طے کرے گی۔چینی ایئر لائن کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کا پہلا کمرشل روٹ ہے جو زمین کے متضاد کونوں کے دو شہروں کو جوڑے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 گھنٹے کی یہ پرواز نان اسٹاپ نہیں ہوگی، اس کا نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں 2 گھنٹے قیام ہوگا۔

متعلقہ عنوان :