سوشل میڈیا پر اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنے والے افراد پر کڑی نظر رکھی جائے، سی سی پی او لاہور

پیر 22 ستمبر 2025 11:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا نہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی جاری ہے،پیر کو جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ رواں سال ہوائی فائرنگ میں ملوث686ملزمان گرفتار،553مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او نے بتایا کہ ناجائز اسلحہ کے6640 مقدمات کا اندراج کیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 42کلاشنکوف اور312رائفلیں برآمد کی گئیں۔

ملزمان سے256گنیں،5945ریوالوراور29ہزار سے زائد گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔انہوں نے کہا ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش سے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔سوشل میڈیا پر اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنے والے افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔