پاکستان کمپنی کو یو اے ای سے 81 لاکھ ڈالر کا میٹ ایکسپورٹ کا نیا آرڈر مل گیا

منگل 23 ستمبر 2025 14:45

پاکستان کمپنی کو یو اے ای سے 81 لاکھ ڈالر کا میٹ ایکسپورٹ کا نیا آرڈر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ نے ایک ماہ میں دوسری بار بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس کے تحت اس کا متحدہ عرب امارات کی کمپنی گولڈ کریسٹ ٹریڈنگ ایف زی ای کے ساتھ 81 لاکھ ڈالر مالیت کا نیا برآمدی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت صنعتی اور گھریلو استعمال کیلئے فریزڈ بون لیس بیف فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے حاصل ہونے والی آمدن مالی سال 2025-26 کے دوران مکمل طور پر متوقع ہے۔رواں ماہ ستمبر کے اوائل میں مذکورہ کمپنی نے چین کو پکا ہوا اور ہیٹ ٹریٹڈ فریزڈ بون لیس بیف برآمد کرنے کے لیے 75 لاکھ ڈالر مالیت کے ایکسپورٹ آرڈرز حاصل کیے۔