ایس آئی ایف سی معاونت سے پاکستان میں کان کنی کے شعبہ میں ترقی کی راہ ہموار،ریکو ڈک منصوبے سے 37 سالوں میں 70 ارب ڈالر کی آمدن متوقع

جمعرات 25 ستمبر 2025 12:51

ایس آئی ایف سی  معاونت  سے پاکستان میں کان کنی کے شعبہ میں ترقی کی راہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں کان کنی کے شعبہ میں ترقی کی راہ ہموار ہوگئی ہے ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کان کنی کی ترقی سے ملکی استحکام ،خوشحالی اور روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں کان کنی کے شعبے کی ترقی اور عالمی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

پاکستان میں نایاب معدنیات بشمول تانبہ، سونا، نمک اور کوئلہ کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔معدنیات کے موثر استعمال سے پاکستان کی آمدنی 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ریکو ڈک منصوبے سے 37 سالوں میں 70 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔پاکستان کے کان کنی کے شعبہ میں عالمی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا ،جاپان، چین اور مشرق وسطیٰ کی جانب سے بھی سرمایہ کاری جلد متوقع ہے۔

کان کنی کے شعبہ کی ترقی کے لیے مالیاتی مراعات، معدنی وسائل تک رسائی اور اصلاحات اہم ہیں۔مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کان کنی کے شعبہ کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ہے۔بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کان کنی کی ترقی سے ملکی استحکام ،خوشحالی اور روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ کان کنی صنعتی فروغ، ملازمتوں کی فراہمی اور پائیدار ترقی کا ایک اہم ذریعہ بن سکتی ہے۔ایس آئی ایف سی پاکستان میں کان کنی کے شعبہ کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔