سی سی ڈی وہاڑی کا قبرستان موڑ کے قریب پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث زخمی ڈاکو گرفتار

منگل 23 ستمبر 2025 13:24

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وہاڑی کی تحصیل بورے والا کےعلاقے ای بی قبرستان موڑ کے قریب سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی رات کے اندھیرے میں فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گشت کے دوران مشکوک کار کلٹس بلا نمبری کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

جوابی فائرنگ میں سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ سرچ آپریشن کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد عمران ولد محمد جمیل سکنہ EB/365 کے نام سے ہوئی جو متعدد وارداتوں، سرقہ بالجبر، شاپ رابری اور چوری کے مقدمات میں ملوث نکلا، گرفتار ڈاکو سے پسٹل 30 بور برآمد، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے کار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ سی سی ڈی ملتان ریجن کے ترجمان کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ اور معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔\378