خواتین یونیورسٹی اور مختار اے شیخ ٹرسٹ کے درمیان جدید طریقہ تدریس کےلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

منگل 23 ستمبر 2025 17:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) خواتین یونیورسٹی ملتان اور مختارِ شیخ ٹرسٹ کے درمیان تعلیمی روابط بڑھانے اور طلبا کو سہولیات اور جدید طریقہ تدریس سے روشناس کےلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم تک رسائی نوجوان خواتین کو بااختیار بنانا ترقی پسند اور جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے بہت ضروری ہے ۔

چیئرپرسن بیگم فرخ کاپسماندہ طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا عزم قابل ستائش ہے۔ جنوبی پنجاب کے تعلیمی منظر نامے میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختارِ شیخ ٹرسٹ سکول اینڈ کالج جیسے ادارے قوم کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن بیگم فرخ نے کہا کہ ہمارا وژن ہےکہ ہر بچہ خواہ وہ کسی بھی پس منظر سے تعلق رکھتا ہو اسے سیکھنے اور مہارت حاصل کرنے کے مواقع حاصل ہوں۔

خواتین یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو کا مقصد مشترکہ منصوبوں اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگراموں کو آگے بڑھانا ہے۔ دونوں ادارے مل کر تعلیم کے فروغ، طلبہ کو بااختیار بنانے اورسیکھنے کی نئی راہیں کھولیں گے ۔ بعدازں دونوں اداروں کے درمیان پسماندہ طلبا کے لیے تعلیمی مواقع کو فروغ دینے اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کے لیےتاریخی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

ایم او یو پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور چیئرپرسن بیگم فرخ نے دستخط کیے ۔ایم او یوکے مطابق دونوں ادارے طلباکے تعاون کے پروگراموں، مہارتوں کی نشوونما اور ایسے منصوبوں پر مل کر کام کریں گے جن کا مقصدطلبہ کو بااختیار بنانا ہے۔ ڈاکٹر ثمینہ اختر فوکل پرسن ہوں گی ، جبکہ ڈاکٹر کنول رحمٰن اور ڈاکٹر سارہ مصدق مشترکہ اقدامات میں معاونت کے لیے بطور ممبر خدمات سرانجام دیں گی۔ تقریب میں خزانچی ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈائریکٹر اوورک ،ڈاکٹر کنول رحمان اور ڈاکٹر ثمینہ اختر اوردیگر نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :