بھارتی گلوکار کمار سانو مشکل میں، سابق اہلیہ نے سنگین الزامات لگادیے

منگل 23 ستمبر 2025 22:32

بھارتی گلوکار کمار سانو مشکل میں، سابق اہلیہ نے سنگین الزامات لگادیے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) مشہور بالی ووڈ پلے بیک سنگر کمار سانو کی ذاتی زندگی اکثر خبروں میں رہتی ہے۔ حال ہی میں گلوکار کی سابقہ اہلیہ ریتا بھٹاچاریہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کمار سانو اور ان کے خاندان نے اٴْن کے ساتھ حمل کے دوران بدسلوکی کی۔ ریتا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم عاشقی کی کامیابی کے بعد سانو کا رویہ اٴْن کے ساتھ مکمل طور پر بدل گیا تھا۔

کمار سانو بہت غیر محفوظ شخصیت کے مالک تھے اور انہیں گھر دے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کمار سانو کی بہن، جو اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر ان کے گھر آ گئی تھیں وہ کمار سانو کے ساتھ ایک ہی کمرے میں سوتی تھی، جبکہ ریتا اپنے بچوں کے ساتھ دوسرے کمرے میں سوتی تھیں۔

(جاری ہے)

ریتا نے دعویٰ کیا کہ دونوں (سانو اور اٴْن کی بہن) نے اٴْن کے ساتھ بدسلوکی کی۔

ریتا کے مطابق انہوں نے حمل کے دوران مجھے عدالت میں گھسیٹا۔ اٴْن دنوں ان کا ایک افیئر بھی چل رہا تھا، جو اب سامنے آیا ہے۔ اور وہ مجھے ہی عدالت لے گئی میں اٴْس وقت بہت کم عمر تھی، مجھے ایسا لگا جیسے میری دنیا ہی تباہ ہو گئی ہو، اور میرا خاندان بھی بہت حیران تھا۔ ایک سال پہلے انہوں نے ایک بہت بڑی پارٹی رکھی تھی، اور وہاں کہا کہ میری وجہ سے وہ کامیاب ہوئے۔

میں وجہ آج تک نہیں جان سکی۔ وہ عدالت میں مجھ پر ہنستے تھے اور مذاق اٴْڑاتے تھے۔ ریتا کا مزید دعویٰ تھا کہ جب وہ حاملہ تھیں تو اٴْنہیں کھانے کو بھی کچھ نہیں دیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا جب وہ گھر سے باہر جاتے تو کچن کی شیلف کو تالہ لگا دیتے تھے۔ میں نے تھوڑا سا چاول خریدا اور اپنی نند کے گھر کھچڑی بنا کر کھائی۔ وہ بچوں کے لیے دودھ تک بند کر دیتے تھے۔ کمار سانو کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ مجھے صرف روزانہ 100 روپے دیے جاتے تھے، اور بچوں کے ڈاکٹر سے کہہ دیا کہ پیسے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو انسان کہنا بھی غلط ہوگا۔ جب میں بیبی فوڈ منگواتی تھی تو دکان دار کہتا تھا کہ نہیں دے سکتا، کیونکہ صاحب نے منع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :