ببرک شاہ نے اداکارہ ریما کو اوور ریٹڈ کیوں قرار دیا ‘کلپ وائرل

منگل 23 ستمبر 2025 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار ببرک شاہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں ماضی کی مشہور فلمی اداکارہ ریما خان کے فن سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے، جس کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ببرک شاہ نے کہا کہ ریما خان کو ہمیشہ ان کی خوبصورتی اور رقص کی وجہ سے سراہا گیا، لیکن فنکار کے طور پر وہ اتنا مضبوط مقام حاصل نہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا ریما جی کو اوورریٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلاشبہ بہت خوبصورت تھیں اور بہترین ڈانسر تھیں، لیکن اداکاری میں انہوں نے خود کو اس طرح نہیں منوایا۔ اگرچہ انہوں نے فلم ’نکاح‘ میں اپنی اداکاری کو بہتر بنانے کی کوشش کی، مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

وہ زیادہ تر پرفارمنس آرٹ کی طرف مائل تھیں اور بطور فنکار ان کی پوزیشن کمزور رہی۔

ببرک شاہ نے اداکارہ صائمہ اور میرا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود کو حقیقی فنکار کے طور پر منوایا۔ ان کے مطابق صائمہ ایک مضبوط اداکارہ کے طور پر ابھریں اور بعد میں میرا نے بھی اپنی اداکاری کے ذریعے خود کو ثابت کیا۔ ببرک شاہ نے وینا ملک کے بارے میں بھی رائے دیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھی آرٹسٹ تھیں، تاہم ان کا انداز فلمی اداکاری کے بجائے پیروڈی کے لیے زیادہ موزوں تھا۔